اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لودریان تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سےملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل ایران نے فرانس کی طرف سے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں تشویش کو رد کرتے ہوئے مغربی ممالک کے پیشرفتہ ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
.......
/169